تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کا اعلان، بلا مقابلہ کامیابی

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کا اعلان، بلا مقابلہ کامیابی


پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل نشستوں پرمراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری امیدوارہوں گے، خواتین کی نشست کے لیے روبینہ ناز جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پراعظم خان سواتی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

فہرست پر نظرثانی نہ ہوئی تو سینٹ الیکشن کے دن اسمبلی کا گھیرائو کرینگے ، پی ٹی آئی پشاور

تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بلا مقابلہ امیدواروں کے انتخاب کو ترجیح دی جس کی سیاسی کمیٹی نے بھی تائید کی۔

باقی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوارہوں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top