مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فین کلب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرظفراللہ خان نے کہا کہ پارٹی میں شدید گروپ بندی ہے اورانکے کئی اراکین اسمبلی نہ صرف راولپنڈی بلکہ ہم سے بھی رابطے میں ہیں۔
پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزہ لینا مشکل، مسئلہ حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی تحریک نہیں چل سکتی جوتحریک چلنی تھی وہ چل چکی ہے، ہم نے انہیں جلسے جلوسوں سے نہیں روکا مگرریاست میں قانون اورضابطے کی پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکے خلاف بھی ماضی میں مہم چلائی گئی تھی مگرسچ کا راستہ نہیں روکا جانا چاہئے، پیپلز پارٹی اورآصف علی زرداری سے مسلم لیگ ن کے بہترین تعلقات ہیں۔