تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی

تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی۔

تحریک انصاف لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑ دی، تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داریوں سے استعفی دے دیا۔

عشرت العباد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

چودھری اصغر گجر نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے،محمود مولوی کادعوی

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر نے پارٹی میں گروہ بندی کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں دی جانے والی صدارت کی ذمہ داری مزید ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔حماد اظہر نے پارٹی میں لابنگ اور مخصوص افراد کی اجارہ داری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قیادت کو ایسے لوگوں کی نشاندہی کردی ہے۔

حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کیے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا گیا،کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر اپنا مقصد آج پورا کرلیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انھوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اور بھی بہت سے معاملات ہیں جہاں واضح طور پر زیادتی ہوئی، غلط فیصلے کروائے گئے لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں، اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کے میں میرٹ کا پامال کروں، میں نے پہلے بھی استعفی اسی وجہ سے دیا تھا کے پارٹی چییئرمین سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تا کے وہ پارٹی چیئرمین تک پوری بات پہنچا سکیں، اس لیے میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top