تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، خواجہ آصف

تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کے لیے سہولت کاری چاہتی ہے۔ تحریک انصاف بلیک میل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات  کے لیے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قید کے دوران بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top