پشاور میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔
5 کلومیٹر تک سفرپر کرایہ 20 سے بڑھاکر 30 روپے کر دیا گیا ہے، 40 کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 60 سے بڑھا کر 70 روپے ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، بڑی پیشگوئی
ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے، واضح رہے کہ 16 جون کو خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔