بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں، مریم نواز

بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں، مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں بلکہ حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے۔ اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔

انہٟوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کے لیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں۔ اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ ، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔ تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔ اس کے علاوہ ان خواتین کے بچوں کو ’’ہونہار اسکالر شپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے۔ تاکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیوہ خواتین کی مکمل معاونت کو یقینی بنائیں۔ اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیوہ خود کو اکیلا محسوس نہ کرے۔ اور ریاست کو ہر لمحہ اپنے ساتھ کھڑا پائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top