بیوٹی پارلرز پر نیا ٹیکس؟ وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر متوقع فیصلہ سامنے آگیا

بیوٹی پارلرز پر نیا ٹیکس؟ وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر متوقع فیصلہ سامنے آگیا


لاہور، لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے بیوٹی پارلرز پرٹیکس عائد کرنے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمؤخرکردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایت کی کہ ایل ڈی اے فی الحال بیوٹی پارلرز پر کسی قسم کا نیا ٹیکس یا کمرشلائزیشن فیس نافذ نہ کرے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق اتھارٹی کے کنٹرول ایریازمیں متعدد بیوٹی پارلرزبغیرکمرشلائزیشن فیس کے کاروبارکر رہے تھے، جس کے باعث انہیں باقاعدہ رجسٹریشن اورفیس کے دائرے میں لانے کی تجویزدی گئی تھی۔

ایل ڈی اے نے پرمیزایبل کیسزمیں ڈی سی ریٹ کے مطابق کمرشلائزیشن فیس عائد کرنے کی سفارشات حکومت کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میٹنگ کے باضابطہ منٹس جاری ہونے کے بعد اس معاملے پرحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم کا فیصلہ

ایل ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ کمرشل سرگرمیوں کو ریگولرائزکرنا ضروری ہے تاکہ شہری سہولیات کے استعمال کے بدلے مناسب ریونیوحاصل کیا جا سکے تاہم حتمی منظوری حکومت پنجاب کی ہدایات سے مشروط ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top