صدر مملکت آصف زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے۔
صدر مملکت نے شہید بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کیخلاف جرات اور استقامت سے مزاحمت کی، محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔
پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ،وزیر اعظم ، امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے،وہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں، ان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو پسماندہ طبقات و اقلیتوں کی آواز اور پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں، محترمہ کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے مشعل راہ ہے۔