بیلا روس کے صدرکا نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ

بیلا روس کے صدرکا نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ


بیلا روس کے صدرلوکاشینکو نے ن لیگ کے صدر نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کےاعزازمیں عشائیہ دیا۔

بیلا روس کے صدر نے عشائیہ اپنے فارم ہاؤس پر دیا، عشائیے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف 10 اور 11 اپریل  بیلا روس کے سرکاری دورے پر رہیں گے وہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top