بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔

بیرسٹر سییف نے کہا کی پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے ، 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم سمیت غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا ، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں ، جنید اکبر

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے، حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top