مشیر برائے قانون وانصاف پنجاب بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹورل ریفارمز پرسنجیدگی سے بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اسے کسی فرد واحد کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔
ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرخود الیکٹورل ریفارمزپرمذاکرات کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں۔
دریائے ستلج میں طغیانی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، حفاظتی بند توڑنے کی تیاریاں مکمل
انہوں نے کہا کہ اگرتحریک انصاف صرف بیرسٹرگوہرکی رہائی کو بات چیت کی شرط بنانا چاہتی ہے تو یہ قابلِ قبول نہیں اب تو لگتا ہے جیسے خود ان کی رہائی مطلوب بھی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کا “مثبت یوٹرن” خوش آئند ہے، حکومت پہلے دن سے چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کرقومی معاملات حل کریں۔
اے ٹی سی لاہور نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظورکرلی
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے کیمپس قائم کیے ہیں اوروزیراعلیٰ مریم نوازخود میدان میں موجود ہیں، 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد وہ اقدامات نہیں کئے گئے جوکرنے چاہیئے تھے۔
وفاقی سطح پرقانون سازی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت تینوں سروسزچیفس کی مدت ملازمت اب 3 کے بجائے 5 سال ہوچکی ہے اورموجودہ آرمی چیف کی مدت 2027 تک ہوگی، یہ قانون گزشتہ سال نومبرمیں بن چکا ہے لہٰذا اب اس پرمزید بحث کی گنجائش نہیں۔