بہاولپور،دھند کے باعث ٹریلر کی کار کو ٹکر،5افراد جاں بحق

بہاولپور،دھند کے باعث ٹریلر کی کار کو ٹکر،5افراد جاں بحق


بہاولپورمیں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریلر کی کار کو ٹکرکے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

حادثہ اڈہ مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، حادثے کے بعد ٹریلر کار پر الٹ گیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

دوسری جانب موٹروے ایم 4 کوخانیوال سے ملتان تک  جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے رکن پور تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بندکیا جاتا ہے،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top