بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، خواجہ آصف

بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کی ذمہ داری ایکدوسرے پر ڈالنے کی کوشش ، بھارتی حکومت اور فوج آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف  نے ماضی میں بھی بڑے مسائل کا بہادری سے مقابلہ کیا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ذہنی ہم آہنگی لازم ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top