بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیسیوں پاکستانی جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، بھارتی فوج کا جبراً زیر حراست میں رکھے پاکستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں فیک اِن کاؤنٹر ز میں مارنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، انہیں مارکر سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، فیک انکاؤنٹر کے بعد بھارتی میڈیا کو لاشوں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی ویڈیوز شیئر کر دی جائیں گی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا، فیک انکاؤنٹر کا مقصد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔
ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان
مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی زیر حراست افراد سے پاکستان مخالف بیانات دلوائے جا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے اعتراف جرم کے بیانات بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں جبراً زیرحراست 723 پاکستانیوں کا بتا چکے ہیں، 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔
56 زیرحراست پاکستانیوں کو پاکستان کے خلاف جارحیت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، 24 اپریل کو آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے مار دیا تھا، ذرائع کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے۔