بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلاول بھٹو

بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کیا کسی بھی دہشتگرد حملے کا مطلب پاکستان سے جنگ ہو گا؟

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  بھارتی اقدامات خطے میں کسی کے بھی مفاد میں نہیں، کیا ڈیڑھ ارب سے زائد آبادی کو نان اسٹیٹ ایکٹرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں؟ ماضی کی بنیاد پر پاکستان اور بھارت کی نئی نسل کو سزا نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا، بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کیا۔

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں سے شیئر کیے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھی بھارت کے اس بیان کی توثیق نہیں کی کہ اس پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔

بلاول  نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح سے لے کر اب تک پاکستان کا یہ مؤقف ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top