مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے بھارت سے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کو کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور وہ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم اس کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، پاکستان آنے سے بھارتی انکار کردیتے ہیں، بھارت نفرت میں اس حد تک گرچکا ہے کہ دو سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کو آگے نہ آنے دینے کیلئے میچ ہار گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایسی ٹیم کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے۔
ایشیا کپ ، آئی سی سی کے انکار پر پی سی بی کا سخت موقف، جوابی خط لکھ دیا
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم اور آفیشلز نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے۔