وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلوں بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے انحراف کی کوشش کر رہا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کو صرف اپنی پرانی خواہش کی تکمیل کیلئےاستعمال کر رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی
وزیردفاع نے سندھ طاس معاہدے کی شقیں سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں، اور کہا کہ ان شقوں کی کسی تشریح کی ضرورت نہیں، معاہدے میں ترمیم اور نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار درج ہے۔
انہوں نے کہا کہاس میں واضح ہے کہ بھارت کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں کرسکتا؟ سب وضاحت کے ساتھ درج ہے، پاکستان پر بھی وہی تمام پابندیاں ہیں۔