بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہا،خواجہ آصف

بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہا،خواجہ آصف


وزیردفاع خواجہ آصف(khawaja asif) کا کہنا ہے کہ بھارت شکست کی خفت مٹانے کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہاہے،افغانستان میں بھارت کی سہولت کاری کی جارہی ہے،بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہاہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان مجبور نہیں،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ملے ہوئےہیں،افغان طالبان سے درخواست کی تھی کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں۔

ایک لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑی گئیں

ہم نے کابل میں کہاتھاکہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو کنٹرول کریں،آج بھی افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

کیا افغان وزیرخارجہ بھارت سے اجازت لے کر مذاکرات کی پیشکش کررہےہیں؟طالبان کی افغان حکومت پہلے بھی ضمانت دینےکیلئے تیار نہیں تھی اور اب بھی نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top