بھارت سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ کرے گا،بلاول بھٹو

بھارت سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ کرے گا،بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امریکا اوریورپ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کراچی آمد پر کارکنان کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پرشکر گزار ہیں،صدرمملکت اور وزیراعظم کی ہدایت پر4ممالک کے دورے کیے،میں دنیا میں پاکستان،کشمیر اور سندھو کا پیغام لیکر گیا تھا،جہاں پر بھی گئے،پاکستان کا پیغام اور سندھو کا پیغام پہنچایا۔

تیز ہواؤں اور طوفان کیساتھ بارش،این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری

پاکستان کا امن کا پیغام عالمی سطح پر پہنچایا،افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس پر ہمیں فخر ہے،بھارت کی کوشش تھی جنگ میں شکست کے بعد اپنے بیانیہ میں پاکستان کو شکست دے۔

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،پوری دنیا کے میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیابھارت کا بیانیہ ہار گیا،پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا معاملہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ رہا ہے،پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر کے مسئلے پر رکھی گئی،ہم نے ہر دور میں کشمیر کےعوام کے لئے آواز اٹھائی۔

شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا جہاں ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا پسینہ گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا،بھارت نے کشمیر کے بے گناہوں شہریوں کو شہید کیا،پاکستانی افواج نے بھارت کے 6جہاز گرائے۔

بھارت ایک مہینے بعد مان گیا ہے ان کے جہاز گرےہیں،بھارت نے پاکستان پردہشتگردی کا جھوٹا الزام لگا کر نہتے شہریوں کو شہید کیا،بھارت سمجھ رہا تھا بانی پی ٹی آئی دور کی طرح اب بھی پاکستان خاموش رہے گا،یہ ان کی بھول تھی، پورے پاکستان نےایک ہو کر ہر محاذ پر ان کو منہ توڑ جواب دیا۔

بھارت کہتاتھاکہ کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے،کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،امریکی صدر بھی کہہ رہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائیں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار

مودی نےسندھو پر تاریخی حملہ کیا،مودی نے دھمکی دی کہ سندھو پر حملہ کر کےپاکستان کا پانی روکے گا،وفاقی حکومت غلط پالیسی بنا رہی تھی تو پیپلزپارٹی نے صف اول کا کردار ادا کیا۔

ہم نے آئینی فورمز کو استعمال کر کے اپنے سندھو کو تحفظ دلوایا تھا،جب بھارت نے حملہ کیا تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ان کوبے نقاب کروں گا،میں ابھی بھارت کو بے نقاب کر کے آیا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکا ،اقوام متحدہ ،برطانیہ میں آپ کے سندھو کا دفاع کیا، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا،بھارت سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ کرے گا۔

6کے6دریائے ہمارے ہوں گے،سندھو جو پورے ملک کو پانی پہنچاتا ہے،پاکستان کے بننے سے پہلے سندھو چلتا آرہا ہے،ہم اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں،سیاسی یتیموں سے کہتاہوں کہ تم لوگوں کو نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

مودی نے ہمارے سندھو پر حملہ کیا ہے تو سیاسی یتیم کہاں ہیں؟سیاسی یتیموں کے پاس سندھو بہانا تھا نشانہ پیپلزپارٹی تھی،یہ بھارتی ایجنٹوں کو پتہ نہیں کہ پیپلزپارٹی کے جیالے موجود ہیں۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

4سال بعد ہونے والے الیکشن میں سیاسی یتیموں کو شکست دیں گے،سندھو پر بھارت کی جانب سے تاریخی حملہ ہوا اور وہ سیاسی یتیم آج تک خاموش ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاک افواج آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں،امریکا سے لے کر برطانیہ تک مان گیاہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں،دنیا بھارت کی بات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

وزیرخارجہ تھا تو پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوایا،اقوام متحدہ میں بھی پاکستانی سفارتکاری کی جیت ہوئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top