بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف

بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف


سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ماضی میں بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکا ہے، اور اب بھارت افغان سرزمین کے ذریعے پاکستان کے خلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان عناصر بھارتی ایما پرپاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز سرحدوں پر پوری طرح چوکس ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ چار دن سے سرحدی علاقوں میں کوئی غیر معمولی سرگرمی نہیں ہوئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، فوج اور پولیس اہلکار روزانہ اپنی جانیں نچھاور کر کے قوم کے امن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان آبی جارحیت پر بھی دوٹوک مؤقف رکھتا ہے اور اگر بھارت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو کھلی جنگ کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی لیکن اب وہی عناصر بھارت کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دوحہ میں جن افغان نمائندوں سے بات ہوئی وہ پاکستان میں ہی پلے بڑھے تھے۔

آخر میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “سیالکوٹ میں کوئی نوکری نہیں کرنا چاہتا، سب لاہور جانا چاہتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top