بھارت اس شکست کو قیامت تک نہیں بھولے گا، وزیراعظم

بھارت اس شکست کو قیامت تک نہیں بھولے گا، وزیراعظم


جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر کے گھر آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اور ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف عظیم کامیابی حاصل کی ہے، اور بھارت قیامت تک اس شکست کو نہیں بھول سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی افواجِ پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا اور ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک شدید معاشی بحران میں تھا، مگر گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں، صوبے میں ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ طے پایا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔

سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکا، ترکیہ اور مصر کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔

غزہ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دوران بچے شہید ہوئے، اسپتال اور اسکول تباہ ہوئے، اس موقع پر ہم سب نے صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی۔

صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی اورآج غزہ میں جنگ بند ہوچکی ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعاون ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاک طالبان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، عارضی جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کی عزت ہے تو ہماری عزت ہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھا جائے تاکہ پاکستان اقوامِ عالم میں اپنا حقیقی مقام حاصل کرے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top