اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔