بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، سیکرٹری خارجہ کی سفیروں، سفارتی نمائندوں کو بریفنگ – ہم نیوز

بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، سیکرٹری خارجہ کی سفیروں، سفارتی نمائندوں کو بریفنگ – ہم نیوز


سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان ہر ممکن جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں تعینات سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو انہوں نے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بھارتی پراپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے۔بھارتی الزامات سے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا

انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اہم نکات سے بھی سفارتی نمائندوں کو آگاہ کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top