بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشتگردی کے لیے خوارج گروہوں کو اسٹریٹیجک اور مالی اور مدد فراہم کرنے کی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔
بھارت پاکستان میں ایجنٹوں کے ذریعے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے ، حالیہ دنوں ایک آڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے، جس میں افغانستان اور شمالی وزیرستان میں موجود دو دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ’را‘ کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
“را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز ، خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئیں
آڈیو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی شمالی وزیرستان میں اپنے ساتھی کو بتا رہا ہے کہ “را” نے دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ،گروہ “تحریک طالبان غزوہ ہند” کہلایا جاتا تھا مگر نام بھارت مخالف ہونے کے باعث ایجنٹ نے بدلنے کا کہا۔
مارچ میں انقلابِ اسلامی پاکستان کے نام سے نیا گروہ سامنے آیا، اپریل میں اتحاد المجاہدین پاکستان کا نام دے دیا گیا ، یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ’را‘ نہ صرف ان گروہوں کو ہدایات دیتی ہے بلکہ ان کی شناخت اور بیانیہ بھی خود طے کرتی ہے۔
پاک فوج کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے جنگی مشقیں ، جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ
گفتگو میں خوارج ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں ، یہ ثبوت اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ “را” کو خوارج دہشتگرد گروہوں پر اثر و رسوخ حاصل ہے ، دہشتگردوں کو افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔