بھارتی جارحیت سے متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی، گورنر سندھ کا اعلان

بھارتی جارحیت سے متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی، گورنر سندھ کا اعلان


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جانوروں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے زبان جانوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے،مظلوم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گورنر سندھ نے زخمی بکریوں کے علاج کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی اور کہ ایسا وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ تھرپارکر کے سرحدی گاؤں سنورانی میں بھارتی فورسز نے زیرو لائن کراس کرنے والی بکریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے۔

واقعہ گزشتہ شام ڈاہلی تحصیل کے قریب پیش آیا، اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر مویشی سرحد پار کرنے کی صورت میں واپس بھیجے جاتے ہیں، مگر اس بار بھارتی فوجیوں نے 8 بکریاں قتل کیں اور 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔

معرکہ حق میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت سر کریک تنازعہ پر بڑھک بازی کرنے لگا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکم دیا کہ زخمی جانوروں کا فوری علاج کیا جائے۔

انہوں نے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ بھارتی فورسز کا یہ ردِ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top