بھارتی اقدامات: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا – ہم نیوز

بھارتی اقدامات: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا – ہم نیوز


وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں بھارتی حکومت کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلگام حملہ کے بعد مودی سکار آپے سے باہر ہو گئی ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کااعلان کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سفارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کو ویزے بھی نہیں دئیے جائینگے۔

پہلگام حملہ ، ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم کا کوئی وجود ہی نہیں

بھارت نے پاکستان سے سفارتی تعلقات مزید محدود کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کااعلان بھی کیا ہے ۔

بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے بھی ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

این ٹی ڈی سی منصوبوں میں تاخیر،7 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر بند اور بارڈر چیک پوسٹ ختم کر دی جائے گی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top