ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا،بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
بلوچستان کے عوام پاکستان کیساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھےہیں،فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کیساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، طالبات نے کہا ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔
عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا،طالبات نے بھرپور جوش و جذبے اوراس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔