بچوں کیلئے انسٹاگرام کے نئے فیچرز والدین کے لئے خوشخبری ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بچوں کیلئے انسٹاگرام کے نئے فیچرز والدین کے لئے خوشخبری ہیں، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں وفد نے بچوں کے لیے متعارف کرائے جانے والے انسٹاگرام ٹین اکاؤنٹس کے نئے فیچرز پرتفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق بچوں کے اکاؤنٹس میں نہ صرف پیغام بھیجنے کے حوالے سے سخت پابندیاں ہونگی بلکہ نامناسب الفاظ خودکارطورپرفلٹرہوجائیں گے۔

میٹا حکام نے بتایا کہ ٹین اکاؤنٹس میں وقت کی پابندی بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت ایک گھنٹے کے استعمال کے بعد ایپ بند ہونے کا پیغام ظاہرہوگا تاکہ بچوں کا سوشل میڈیا پروقت محدود رکھا جا سکے۔

پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے متعلق قانون سازی اور اس کے مثبت استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اے آئی کے ذریعے آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے اوروہ ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طورپرتیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے لیے انسٹاگرام کے نئے فیچرز کا سامنے آنا والدین کے لیے اطمینان بخش خبر ہے کیونکہ یہ بچوں کی ڈیجیٹل تربیت اورآن لائن تحفظ کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top