بولان میڈیکل کالج

بولان میڈیکل کالج


طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کو دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ 128 طلبہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج کی بندش کا فیصلہ ہاسٹل میں طلبہ کی حفاظت کیلئے کیا گیا ، دوسری جانب ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ طلبہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ، جن سے تفتیش جاری ہے۔

اسموگ کی ابتر صورتحال ، لاہور میں پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کوئٹہ کے بروری روڈ پر واقع بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہونے والے تصادم میں 6 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔

دونوں گروپوں نے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا ، تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top