بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صدرمملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا، محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کردیئے گئے۔
190 ملین پائونڈ فیصلے میں ڈیل سے متعلق تین بڑے انکشافات سامنے آ گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججزکو ایک سال کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے محمد آصف ریکی، نجم الدین مینگل، محمد ایوب کے ناموں پراتفاق کیا گیا تھا۔