بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی


بلوچستان میں سرکاری ملازمین کیلئے 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بی پی ایس ون سے 22 تک بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں سینیٹ کے بلا مقابلہ انتخاب پر اتفاق

صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا، ان ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا جو بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر ہوں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ الاؤنس کا خرچ بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top