بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکزپاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔
این ڈی ایم اے کا بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکزنے آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔