امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے دیا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی جریدے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی، پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے اور صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔
ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ بہتر کر لی ہے، پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔
یہ پیشرفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے، مالیاتی نظم و ضبط، سٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ہے۔
پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان پالیسی کے تسلسل اور مالی شفافیت کے ذریعے اپنے اقتصادی اہداف کی جانب گامزن ہے اور یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔