بلاول بھٹو کی فیصل کریم کنڈی کو جلدازجلد پشاور پہنچنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی فیصل کریم کنڈی کو جلدازجلد پشاور پہنچنے کی ہدایت


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں فوری طور پر جا کراپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ گورنرہاؤس صرف رسمی عہدہ نہیں بلکہ صوبے میں وفاق کی نمائندگی کا اہم ادارہ ہے، اس لیے گورنرکوعوامی سطح پرمتحرک کردارادا کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ فیصل کریم کنڈی کے خیبرپختونخوا روانگی کے لیے صوبائی حکومت کا سرکاری جہاز فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد ازجلد پشاور پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنما اداروں کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے ملک میں آئین و قانون اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کردارادا کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کے لیے درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top