بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ


پنجاب ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ  پیر سے کوئی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئے، بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر بھی مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو نمبر پلیٹ، ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہ کر دیا جائے،کارروائی نہ کرنیوالے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہو گی۔

مری میں آنے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

سی ٹی او کے مطابق جان لیوا حادثات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات دئیے ہیں، ایک دن میں 13 پولیس اہلکار اور 3000شہریوں کو خلاف ورزی پر روکا جا چکا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top