بشریٰ نے پارٹی اور صوبائی حکومت ٹیک اوور کرلی، گورنر خیبرپختونخوا

بشریٰ نے پارٹی اور صوبائی حکومت ٹیک اوور کرلی، گورنر خیبرپختونخوا


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوورکر لیا ہے وہ جلد چیئرپرسن بن جائیگی۔

گورنرکے پی کے  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ڈمی وزیر اعلی خیبرپختوانخوا کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کو تنہا چھوڑنے کی روایت برقرار رکھی۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فائنل کال مس کال ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے بچے باہر ہیں اور یہ پختونوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بشری بی بی نے پارٹی ٹیک اوور کرلیا ہے اور وہ اب خیبر پختونخوا میں بھی پنجاب کی کرپشن کی داستانیں رقم کریں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top