بسنت کے شوقین افراد کیلئے پنجاب حکومت نے خوشخبری سنا دی

بسنت کے شوقین افراد کیلئے پنجاب حکومت نے خوشخبری سنا دی


بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے، پنجاب حکومت نے مخصوص اور محفوظ انداز میں بسنت منانے کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی، جس میں جشنِ بہاراں کے دوران چند مخصوص دنوں اور علاقوں میں ثقافتی سرگرمی کے طور پر بسنت کے محدود انعقاد پر تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا خطرناک پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم، کنٹرولڈ ماحول میں بسنت کی مشروط اجازت زیرِ غور ہے۔

اہم شرائط اور تجاویز

  • بسنت کی اجازت صرف متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی کے بعد دی جائے گی۔
  •  جس جگہ بسنت منائی جائے گی، اس کے مالک کو حفاظتی انتظامات کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔
  • دھاتی ڈور، مانجھا یا تندی لگی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی۔
  •  پتنگ بنانے، فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کی ڈپٹی کمشنر سے رجسٹریشن لازمی ہوگی، خلاف ورزی پر قید، جرمانہ اور رجسٹریشن منسوخی کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
  •  بغیر اجازت پتنگ بازی یا فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ بسنت فیسٹیول کی بحالی سے سیاحت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ والڈ سٹی اتھارٹی کو عوامی رائے جاننے کے لیے سروے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار

حکومتی ترجمان کے مطابق، بسنت کی کھلے عام اجازت ممکن نہیں، تاہم محفوظ اور کنٹرولڈ فیسٹیول کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top