وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری کی قیادت میں بحری شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم
وفاقی وزیرجنید انوارنے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تجارتی طبقے کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ویرفیج اوراسٹوریج چارجزمیں بھی 50 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 5 فیصد سالانہ اضافے کا اطلاق فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے تجارتی طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔