بجلی کے شعبے میں اصلاحات اورعوام کو ریلیف دینا ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

بجلی کے شعبے میں اصلاحات اورعوام کو ریلیف دینا ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات اورعوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے،صنعتوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کے شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

جینکوز کی نیلامی کے عمل کو دیگر نجکاری کے پروگرامز کی طرح براہ راست نشر کیا جائے،اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کاعمل مکمل ہو چکا ہے،ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

سندھ طاس معاہدہ ہو یا کچھ اور مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،بلاول بھٹو

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ،ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے ، اس کے علاوہ بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کیلئے مجوزہ منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کیا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top