بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، مرکزی شاہراہ بند


کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دکانداروں اور کارخانہ مالکان نے شدید احتجاج کیا۔

احتجاج میں فرنیچر مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کے ساتھ ساتھ فرنیچر کے کارخانوں کے مالکان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مظاہرین نے ڈاکخانہ چورنگی سے لیاقت آباد نمبر 10 جانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر کے رکھ دیا ہے، فرنیچر کے کارخانوں میں کام بند پڑا ہے جبکہ کپڑا مارکیٹ میں بھی گاہکوں کی آمد کم ہو گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی روز سے بجلی کے بحران پر شکایات کر رہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اورمتاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے، بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top