بجلی صارفین سے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے جانے کاانکشاف

بجلی صارفین سے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے جانے کاانکشاف


صارفین سے بجلی کے بلوں میں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 9 کھرب 79ارب سے زائد وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کئے۔

سوال کرنا میرا حق، شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز مقصد نہیں تھا، رمیز راجہ

چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب ،ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے۔

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ وصول کئے،کوئلہ سے چلنے  والی 8 آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب ،گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کیے۔

برکس کا رکن بننے کیلئے حمایت کی جائے، پاکستان کی روس سے درخواست

اسی طرح پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے اورفرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top