تحریک انصاف کے رہنما حافظ فرحت عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اگر وہ امریکا گئے بھی ہیں تو صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے گئے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حافظ فرحت عباس نے کہا کہ اگرسلیمان اورقاسم پاکستان آئیں گے تو وہ بھی اپنے والد کیلئے ہی آئیں گے، پارٹی یا سیاست سے انکا کوئی رابط نہیں۔
چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھاؤ ، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ آئندہ احتجاجی تحریک کوپارٹی کی باقاعدہ قیادت لیڈ کرے گی، علیمہ خان کے پاس تحریک انصاف میں کوئی عہدہ نہیں اوروہ کسی تنظیمی فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔
اسمبلی میں گالم گلوچ اورہاتھاپائی کے واقعات پربات کرتے ہوئےانہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ ایسے رویے قابلِ مذمت ہیں اور پارلیمان میں نظم و ضبط کا خیال رکھا جانا چاہیے۔