پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے کہ ستمبر میں جلسہ کیا جائے جس کی ذمے داری علی امین گنڈا پورکو سونپی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی نااہلی کا سلسلہ اب تک ختم نہیں ہوا بارہا کہا کہ یہ سختیاں ختم کی جائیں۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئین اورعدلیہ کی بالادستی کے لیے جیل میں ہیں اوروہ ایک آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 4 ہزاردیہات اور42 لاکھ افراد متاثرہوئے لیکن پنجاب حکومت نے اب تک متاثرین کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹس جاری کیے اورارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا، غیر قانونی طریقے سے سزائیں دی گئیں اگرسیاسی تناؤ ختم نہ ہوا توریاست اورمعیشت خطرے میں پڑسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے لیے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔ آزاد عدلیہ کے لیے ضروری ہے کہ ججز پر دباؤ نہ ڈالا جائے۔
سرکاری اسکیم میں اصلاحات اور عمرہ زائرین کے لیے ٹریننگ پروگرام کا اعلان
ججز بھی شکوہ کررہے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپیلیں دائرہوچکی ہیں، انہیں بھی سنجیدگی سے دیکھا جانا چاہیے۔