بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری


راولپنڈی، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے تاکہ عدالت اور قیدیوں کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 15 ستمبرکواس کیس کا جیل ٹرائل ختم کرتے ہوئے مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد عمران خان کو اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے جیل ٹرائل منتقلی کا فیصلہ واپس لے لیا جیل ٹرائل کی بحالی کا مقصد سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور محفوظ عدالتی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم کا فیصلہ

توقع ہے کہ جیل میں مقدمے کی آئندہ سماعت کے دوران استغاثہ اپنے شواہد پیش کرے گا جبکہ عمران خان کی قانونی ٹیم دفاع کی حکمت عملی پرمشاورت کر رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top