بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا، طارق فضل چودھری

بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا، طارق فضل چودھری


مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے استعفوں کی چال چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بنی گالہ یا زمان پارک ہاؤس اریسٹ کے بھی حامی ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہاؤس اریسٹ کے حق میں ہوں۔

احتجاج کرنیوالے آزاد کشمیر کے لوگ تین نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں ، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں،ہم انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں دینا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائے گا۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں وہ سب اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top