وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جس سیاسی جماعت کا طرز عمل ملکی مفاد میں نہیں اس کیساتھ ہم آہنگی کیسے ہو گی؟۔
ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا ، میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، معرکہ حق میں کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کو نئی پہچان دی۔
سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے ، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے ساتھ کوئی مخلص ہے تو آئیں ہمارے ساتھ ملکر بیٹھیں، وزیراعظم پہلے ہی میثاق استحکام کی دعوت دے چکے ہیں، مقتدرہ کو آئین اور قانون کے مطابق سیاسی شخصیات کے ساتھ نہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر نہیں، فساد پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی تب تک اندر رہیں گے جب تک انارکی پھیلانے کو رد نہیں کر دیتے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی مگر وہ تیار ہی نہیں۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کیسز اور مقدمات کی وجہ سے قید میں ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی ہے تو بسم اللہ آ جائیں۔
حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی مرضی سے مواد شائع ہوتا ہے، ان کے اکاؤنٹ پر جو مواد چھپتا ہے وہ ملک دشمن ہے،
بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کام ہو رہا ہے اور کارروائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دیئے بغیر گھر نہیں جا سکتے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔