تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پوچھے گئے سوال پر پروگرام چھوڑ کرچلے گئے۔
شیر افضل مروت کا نجی ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھ ہونیوالے والی ناانصافی کا بانی پی ٹی آئی کو بتا دیا ہے، یہ بات درست ہے کہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی تھیں۔
پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹی جوائن کرنے والے دوبارہ پارٹی میں نہیں آئیں گے ،فردوس شمیم نقوی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے ، انہیں کہا کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ہم جلسہ ہر صورت کریں گے، ہم نے جلسے کیے، مجھ پر مقدمات بنے اور گرفتاری بھی ہوئی۔
جب شیر افضل مروت سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا آپ کی وفاداری پر شک دور ہوگیا؟ سوال سن کر شیر افضل مروت غصے میں آگئے اور کچھ کہے بغیر پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل کا ہم نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، میں نے گلے شکوے کیے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پارٹی اختلافات کی بات میڈیا پر نہیں کرنی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 22اگست کے جلسے کی تیاری کریں، میں نے کہا احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کی فہرست سے نکالنے پر پارٹی اختلاف شروع ہوا،مجھے کوئی عہد ہ نہیں چاہیے اور نہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی بات ہوئی۔