مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں اور وکلا کی ملاقات ان کا حق ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کردار اد ا کیا، آج بلوچستان کی قیادت نے نوازشریف سے ملاقات کی۔
عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ عبدالمالک بلوچ نے تمام معاملات نوازشریف کے سامنے رکھے، نوازشریف سے بلوچستان کے معاملے میں کردارادا کرنے کی درخواست کی گئی، کوئی ایسی صورتحال نکلے کہ تصادم نہ ہو معاملات حل ہوں۔
نوازشریف نےساری بات سنی اور کہا کہ وزیراعظم سے مشورہ کرینگے،اس وقت بلوچستان میں ایک سے زیادہ ایشوز ہیں، ان تمام ایشوز کو دیکھنا ہوگا،جو بات چیت ہوئی ہے مناسب نہیں وہ وقت سے پہلے آن ایئر کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی 2011 سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے ہی رابطہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، ملک چھوڑنے یا خاموش رہنے کی کوئی آفر نہیں کی گئی۔
ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے،حنیف عباسی
میری انفارمیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا پہلے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
2022میں بانی پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ خراب ہوا، ہم نے ہمیشہ سیاسی ڈائیلاگ کو اہمیت دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کوئی بھی جمہوریت ڈائیلاگ کے بغیر نہیں چلتی۔