بارکھان، وادی سومن میں 10 سالہ بچہ 300 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا

بارکھان، وادی سومن میں 10 سالہ بچہ 300 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا


بارکھان، وادی سومن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ گزشتہ شام تقریباً 6 بجے کھیلتے ہوئے 300 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نکالنے کی کوشش کی مگرگہرائی اورتنگ جگہ کے باعث کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں رات بھر اورآج پورا دن امدادی کارروائیاں جاری رہیں، پی ڈی ایم اے کی ٹیم جدید آلات کے ساتھ جائے وقوعہ پرموجود ہے اورریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

سندھ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ریسکیو حکام کے مطابق  کوہلو سے بھی امدادی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے کارروائیوں میں شمولیت اختیار کی، کنواں تنگ اور پتھریلا ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بچے کو برمہ بور کے ذریعے نکالنے کے لیے اس کام میں مہارت رکھنے والے عبدالرازاق کو لورالائی سے بلایا گیا ہے، جو اس وقت کنویں میں نیچے اتر کرکارروائی میں مصروف ہیں۔

واقعے کو 27 گھنٹے سے زائد گزرچکے ہیں، تاہم تاحال بچے کو نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان کے افراد کنویں کے قریب موجود ہیں اور بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top