بارش

بارش


ڈپلومیٹک انکلیو میں ہالینڈ کے سفارتخانے کے باہر بارش کا پانی جمع ہونے پر ہالینڈ کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے کو بارش کے پانی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈپلومیٹک انکلیو میں نکاسی آب کے بحران پر اعلیٰ سطحی تحقیقات متوقع کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سفارتخانے کے باہر تین روز سے پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا، ہالینڈ کے سفیر نے صورتحال سے وزیراعظم کو براہ راست آگاہ کیا، وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ معاملے کا فی الفور حل نکالا جائے، متعلقہ محکمے فوری کارروائی کریں اور رپورٹ فوری پیش کرے، انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کی حفاظت اور سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر ملکی مشنز کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top